اشاعتیں

مارچ, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اسلام کا مضبوط ترین عمل

تصویر
                                  ﷽ ألحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على رسوله الكريم وعلى آله وصحبه أجمعين أمابعد! قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  فرمانِ الہٰی ہے  هن لباس لكم وأنتم لباس لهن (القرآن) تمہاری بیویاں تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو خاوند اور بیوی کو لباس سے تشبیہ دینے میں چند حکمتیں ہیں ( ۱ ) اجسام انسانی اور لباس میں جیسے غایت درجہ کی قربت ہوتی ہے خاوند اور بیوی میں بھی ویسی ہی قربت ہونی چاہئے ( ۲ ) اجسام انسانی اور لباس کے مابین جیسے کوئی تیسری شئ حائل نہیں ہوتی  خاوند وبیوی کے مابین بھی کوئی تیسرا نہ حائل ہو اور نہ کسی اور کو حائل ہونے دیں ( ۳ ) لباس سے جیسے سترپوشی اور عیب پوشی ہوتی ہے خاوند وبیوی بھی ایک دوسرے کی عیب پوشی کریں ( ۴ ) لباس کے ذریعہ انسان زینت اختیار کرتا ہے لہٰذا خاوند وبیوی بھی ایک دوسرے کے لئے سامانِ زینت بنیں ( ۵ ) لباس جیسے جسم پر ہوتا ہے نہ کہ پاؤں کے نپچے اس لئے خاوند اپنی بیوی کو ...

اسلامی معاشرت

تصویر
                                  ﷽ حضرات قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ اسلام!    زندگی گزارنے کا وہ طریقہ ہے جو اللّٰہ نے اپنے علمِ کامل سے ہمیں عطاء فرمایا اللّٰہ تعالٰی اپنے بندوں کے بارے میں فرماتا ہے ومآ أوتيتم من العلم إلا قليلا (القرآن) میرے بندوں تمہارے پاس علم بہت تھوڑا ہے   جو جس لائن میں جہاں پر بھی ہے یہ آیتِ کریمہ اس کو بتاتی ہے کہ جو علم تمہارے پاس ہے وہ بہت تھوڑا ہے اور یقیناً تھوڑے علم کے ساتھ صحیح فیصلے نہیں کیئے جاسکتے ہیں اس لئے اللّٰہ تعالی نے اپنے علمِ کامل سے ہمیں زندگی گزارنے کا ایک مکمل کتاب اور قانون دیا اور اس پر چیلنج کیا ذلك الكتب لا ريب فيه یہ وہ کتاب (قانون) ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں      دنیا کا بڑے سے بڑا مصنف یہ دعویٰ اور چیلنج نہیں کرسکتا کہ جو میری کتاب ہے اس میں شکوک وشبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہے    پوری کائنات میں صرف اور صرف اللّٰہ  عزوجل  کو یہ حق حاصل ہے کہ و...

شادی ایک عذاب بن گئی ہے

تصویر
                                    ﷽ الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى امابعد!         محترم قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ    اللّٰہ رب العزت کا ارشاد ہے امنوا كمآ امن الناس صحابہ (رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین) جیسا ایمان لاؤ! ہمارے لئے معیار رسولِ مقبولؐ اور صحابۂ رسولﷺ ہیں نہ کہ برادرانِ وطن (کفارومشرکین)     نیز آقائے مدنیﷺ نے فرمایا من تشبه بقوم فهو منهم جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرےگا (کل روزقیامت) وہ اسی (قوم) کے ساتھ ہوگا آج ہم برادرانِ وطن کے رنگ میں اس قدر رنگ گئے ہیں کہ ہماری اپنی شناخت تک باقی نہیں رہی پھر بھی ہم اپنے آپ کو امت محمدیہﷺ کا شیدائی اور اللّٰہ کی جنت کو وطنِ آبائی سمجھ رہے ہیں محترم قارئین!   صحابۂ کرام بکثرت شادیاں کرتے تھے لیکن کسی شادی میں سوائے دعوتِ  ولیمہ کے کسی بھی دعوت کا ثبوت تواریخ وسیر کی کتابوں میں نہیں ملتا ہے نکاح وشادی کو شریعتِ مطہرہ نے ...

انٹرنیشنل فقراء

تصویر
     ﷽   الحمد للہ وحدہ والصلوة والسلام علی من لا نبی بعدہ وعلی الہ وصحبہ اجمعین امابعد محترم قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ         اللّٰہ رب العزت کا ارشاد ہے قل ان کنتم تحبون اللّٰہ فاتبعونی کہہ دیجئے (میرے بندوں سے) اگر تم اللّٰہ سے محبت کرتے ہو تو میری (محمدﷺ کی) اتباع کرو خرد  نے کہہ بھی دیا   لاالٰہ تو کیا حاصل: دل ونگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں:    ہم کلمۂ لاالٰہ الااللہ محمد رسول اللّه  کے پڑھنے والے ہیں مگر ہم کلمہ اور ایمان واسلام والی زندگی کو چھوڑ کر اللّٰہ کے دشمن  (کفار ومشرکین) والی زندگی اپنائے ہوئے ہیں ا للّٰہ رب العزت نے اپنے حبیب محمد عربیﷺ کو کامل ومکمل اسلام اور ضابطۂ حیات دے کر بھیجا اور پھر فرمایا لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة  تمہارے لئے رسول اللہﷺ بہترین نمونہ اور آئیڈیل ہیں مگر افسوس صد افسوس کہ اللّٰہ نے جس کے واسطے دنیا بنائی اور جس کے لئے جنت سجائی آج اس ذاتِ اقدسؐ کی  زندگی ہمیں اچھی نہیں لگتی ہے جبکہ دنیا اور آخرت کی ک...

معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں

تصویر
                               ﷽ حامدا ومصلیا امابعد! فرمانِ خداوندی ہے وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین (القرآن) تم ہی سربلند رہوگے اگر تم پکے سچے مسلمان بن جاؤ آج ہرشخص عزت ورفعت کا خواہاں ہے سب کی خواہش اور آرزو ہے کہ اس کے پاس بینک بیلنس بنگلہ گاڑی اور نوکر چاکر ہوں مگر جو عزت ورفعت اور کامیابی وکامرانی کا راستہ ہے  اس کو اختیار کرنے کے بجائے ہم دن بدن اس سے دور ہی ہوتے جارہے ہیں       دینِ اسلام سے دوری ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنے سماج وسوسائٹی میں ذلیل و خوار ہیں                عبداللہ ابن مبارکؒ کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا اس کو کسی وجہ سے اپنا مکان فروخت کرنا پڑا   خریدار نے پوچھا مکان کتنی قیمت پر فروخت کروگے؟  تو یہودی نے کہا دوہزار دینار میں        مشتری کہنے لگا اس جیسا مکان تو یہاں ایک ہزار دینار میں مل جائےگا تم دوگنی قیمت کا مطالبہ کس بناء پر کررہے ہو؟ پھر بائع (ی...

مردہ ضمیر مہتمم ومنتظمین

تصویر
                               ﷽ حامدا ومصلیا امابعد اللّٰہ رب العزت کا ارشاد ہے ثم اورثنا الکتاب الذین اصطفینا من عبادنا ہم نے کتاب (قرآن) کا وارث اپنے بندوں میں سے ان کو بنایا جو میرے چنے ہوئے ہیں             اللّٰہ اکبر کبیرا     کتنا بڑا اعجاز ہے  یہ نعمت   اللّٰہ سبحانہ وتعالٰی اس شخص کو دیتے ہیں جس کا انتخاب وہ خود فرماتے ہیں اور جس شخص کا انتخاب اللّٰہ خود کرے اپنی اتنی بڑی نعمت کیلئے وہ شخص عنداللہ کس قدر مقبول ومحبوب ہوگا   نیز محمد عربیﷺ نے فرمایا  خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے        جن اشخاص کو قرآنِ عظیم اور نبیِ کریمﷺ نے چنندہ اور بہتر بتایا' جو حضرات اللّٰہ اور اس کے رسولؐ کی نظر میں منتخب اور عالی شان وعالی مقام لوگ ہیں      وہ حضرات عوام وسماج کی نظر میں کمتر اور حقیر سمجھے جاتے ہیں!...