انسان تو ہیں مگر انسانیت نہیں
﷽
حامدا ومصليا أمابعد
محترم قارئینِ کرام
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
فرمانِ خداوندی ہے (إن بعض الظن إثم) کہ بعضے گمان گناہ ہوتے ہیں
اسی لئے شریعت کا حکم ہے کہ بدگمانی سے بچو! ہمارے معاشرے میں ہرشخص ایک دوسرے سے بدگماں ہوا بیٹھا ہے اسی لئے تعلقات ورشتے تو ہیں لیکن ان کا پاس ولحاظ نہیں رہا ہم انسان تو رہے مگر انسانیت نہیں رہی ہم جیسے آگ سے بچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اس گناہِ عظیم سے بچنے کی ضرورت ہے
ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت بایزیدبسطامیؒ بعد نمازِ عصر شہر کے کنارے چہل قدمی کررہے تھے کہ کسی جگہ دونوجوان لڑکا لڑکی کو اس حال میں پایا کہ ایک طرف دونوں بیٹھے ہوئے ہیں اور انکے سامنے ایک بوتل رکھی ہوئی ہے فرماتے ہیں کہ مجھے خیال ہوا کہ شام ڈھلنے کے انتظار میں ہیں اور یہ دونوں بدکاری کرنے والے ہیں پھر آپ بغرضِ دعوت ان سے بات کرنے کیلئے انکے قریب ہوئے تو نوجوان یوں گویا ہوا کہ یہ میری بہن ہے اور ہم دونوں صائم (روزے سے) ہیں اور بوتل میں آبِ زمزم لئے غروبِ آفتاب کا انتظار کررہے ہیں اور ہم سید خاندان سے ہیں
شیخ فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے میں نے اپنے آپ کو خوب ملامت کیا اور پھر گھر لے جاکر ان کا خوب اکرم کیا
کسی سے نفرت کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ بدگمانی بھی ہے ہمیں اتنی بھی توفیق نہیں ہوتی کہ ہم دریافت کرلیں کہ بھئی یہ معاملہ ایسا ہے بھی کہ نہیں؟ بس بدگمانی کرنا شروع کردیتے ہیں بدگمانی کرنے سے پہلے ہم اتنی زحمت ضرور کریں کہ ایک دفعہ خود بھی پوچھ لیں تاکہ تسلی ہو اور ہمیشہ کی نفرت سے نجات ملے
خداوندقدوس ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ہمیں پیار ومحبت کے ساتھ رہنے والا ایک اچھا انسان بنائے (آمین)
دعاؤں کا طالب! رضوان اللّٰہ
خادم التدریس! مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر رڑھیا مشرقی چمپارن بہار الہند

Masha Allah
جواب دیںحذف کریںBahut Umda Bahut Naafe
مرحبا يا أخوي الحبيب- مفتي رضوان الله نوري الله
جواب دیںحذف کریںيجزاك احسن الخير - لا شك فيه لقد كتبت مقالة على عنوان اصلاح المعاشرة و لكن هذا المرض المؤلم يعم في مجتمعاتنا و خاصة في المعلمين و الطلاب الذين يتعلمون و يعلمون تعليم الكتاب والسنة وهم مستقبلون للأمة المحمدية العربية. ادعو الله تعالى لك باعمال القلوب أن يتقبل الله عزوجل هذه المقالة بعنوان لإصلاح المعاشرة و ينفع الناس نفعا كثيرا في الدنيا والآخرة آمين يارب العالمين ة
بہت عمدہ مضمون ہے
جواب دیںحذف کریںبہت خوب ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریں