حسنِ معاشرت

                               ﷽
                       محترم قارئینِ کرام
          السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ 

اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے وعاشروھن بالمعروف (القرآن سورة بقرة) اللّٰہ کی بندیوں یعنی اپنی بیویوں کے ساتھ اچھی معاشرت بناؤ انکے ساتھ اچھی زندگی گزارو

اور نبیِ کریم ﷺ نے دنیا سے رحلت فرماتے ہوئے اپنی امت کو جو آخری نصیحت فرمائی وہ تھی    الصلوۃ الصلوۃ وماملکت ایمانکم الحدیث     کہ نماز کو قائم رکھنا اس سے جملہ حقوق اللّٰہ مراد ہیں جس میں نماز سب سے اہم ہے اور دوسرا جملہ وماملکت ایمانکم اس میں جملہ حقوق العباد داخل ہیں جس میں اپنے ماتحت اہم ہیں اور ماتحتوں میں سب سے پہلا نمبر بیوی اور اپنی اولاد کا آتا ہے مرادنبویﷺ تھی کہ اپنے ماتحتوں کا خوب خوب خیال رکھنا

محترم قارئين    اب آیتِ قرآن اور حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ہم اپنا جائزہ لینے کی کوشش کریں تو پتہ چلتا ہے کہ جن کے ساتھ اللّٰہ اور اللہ کا لاڈلا رسول ﷺ نرمی برتنے اور خیال رکھنے کی شفارش اور نصیحت کرتے ہیں ہم سب سے زیادہ ان ہی لوگوں پرظلم و زیادتی کرتے ہیں 

دوستو   ذرا ٹھنڈے دماغ کے ساتھ تنہائی میں بیٹھکر  ہم کبھی غوروفکر تو کریں کہ کل روز قیامت اللّٰہ نہ کرے کہیں حکم ہوجائے کہ میری بندیوں کے تعلق سے تم نے میرا حکم میری شفارش قبول نہیں کیا اس لئے آج ہم تمہارے تعلق سے کسی کی بھی شفارش قبول نہیں کرتے ہیں

 فرمان نبوی ﷺ ہے کہ جو اپنے ماتحتوں کا خیال نہیں کرےگا اور ان پر ظلم کرےگا تو میں محمد کل قیامت کے دن ان ماتحتوں کا وکیل بن کر ان کو انصاف دلواؤں گا اگر کل لاڈلے نبی ﷺ بھی ہمارے خلاف کھڑے ہوگئے تو پھر ہمارا کیا بنےگا اس لئے آپ جملہ قارئین کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے ماتحتوں پہ ظلم وزیادتی کرنے سے ہم توبہ کریں اور ان کا ہم پورا پورا خیال رکھیں



       اللّٰہ رب العالمین ہمیں اپنی رضا والی زندگی نصیب فرمائے   آمین


                 دعاؤں کا طالب!     رضوان اللّٰہ 
خادم التدریس! مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر رڑھیا مشرقی چمپارن بہار الہند 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسلام کا مضبوط ترین عمل

انٹرنیشنل فقراء

ہماری اولاد نافرمان کیوں ہیں؟