خوشگوار ازدواجی زندگی
﷽
الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ اللذین اصطفی امابعد
قارئینِ کرام:
السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ
باری تعالیٰ کا ارشاد ہے (لقدکان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة) تمہارے لئے رسول اللہﷺ بہترین نمونہ(آئیڈیل) ہیں جو انسان بھی نبیِ کریمﷺ کو اپنا آئیڈیل اور نمونہ بنائےگا وہ فلاح وبہبود کو پہونچ جائےگا
آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے ایک ایک عمل کو اللّٰہ رب العزت نے محفوظ کرادیا ہے
ایک موقعہ پر نبیؐ نے فرمایا
لاخیرفی نسآء: عورتوں میں کوئی خیر نہیں
ولاصبرعنھن: لیکن ان کے بغیر صبر بھی نہیں
یغلبن کریما: جو نرم طبیعت کے ہوتے ہیں ان پر یہ غالب آجاتی ہیں
ویغلبھن لئیم: اور جو کمینہ طبیعت کے ہوتے ہیں وہ ان پر غالب آجاتے ہیں
واحب ان اکون کریما مغلوبا: اور میں (محمدؐ) یہ پسند کرتا ہوں کہ میں نرم طبیعت ہی رہوں اگرچہ میری بیویاں مجھ پر غالب آجائیں
ولااحب ان اکون لئیما غالباً: اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ کمینہ طبیعت کا بن کر میں ان پر غالب آجاؤں
الله اکبر کبیرا
آقائے مدنیﷺ اندرونِ خانہ (گھر کے اندر) بادشاہ بن کر نہیں بلکہ نہایت مشفق ومہربان اور رحیم وکریم ساتھی اور دوست بن کر رہتے تھے
ایک مرتبہ آپؐ لیٹے ہوئے تھے اور آپؐ کا ایک قدم مبارک امی عائشہؓ کی گود میں تھا تو دوسرا امی میمونہؓ کی گود میں اتنے میں حضرتِ میمونہؓ کی باندی کوئی کھانے کی چیز لے آئی امی میمونہؓ نے امی عائشہؓ کو کھانے کے لئے پیش کیا تو انہوں نے اس میں سے کچھ لے کر حضرتِ میمونہؓ کے رخسار پر لگا دیا پھر انہوں نے بھی حضرتِ عائشہؓ کے رخسار پر لگا دیا یہ تفریح دوجہاں کے سردار محمد عربیﷺ کے سامنے ہورہی ہے آپؐ نے ان دونوں کی طرف دیکھ کر مسکرایا اور کہا اٹھو جاؤ اپنا اپنا منہ دھولوﷺ
ایک مرتبہ آپؐ حضرتِ میمونہؓ کے ساتھ سوئے ہوئے تھے کہ آپ کو استنجاء کی ضرورت محسوس ہوئی آپؐ بڑے آرام سے بستر سے اٹھے اور نعلین ہاتھ میں لئے ہوئے گھر سے باہر آئے پھر آپؐ نے نعلینِ مبارک کو پاؤں میں پہنا اور ایسا اس لئے کیا تاکہ امی میمونہؓ کی نیند میں خلل واقع نہ ہو
کیا ہم بھی اپنی بیویوں کا ایسا خیال رکھتے ہیں؟
خیر ادھر حضرتِ میمونہؓ کی آنکھ پہلے ہی کھل گئی تھی پھر شیطان نے ان کو چکر دے دیا اور حضرتِ میمونہؓ نے دروازہ اندر سے بند کرلیا جب آپﷺ استنجاء سے فارغ ہوکر واپس آئے تو دروازہ بند پایا آپؐ نے آواز دیا کہ میمونہؓ دروازہ کھولو میں استنجاء گیا تھا تو اندر سے آواز آئی مجھے خوب پتہ ہے کہ آپ کہاں گئے تھے پھر آپ نے کہا کہ میمونہؓ میں خیانت کرسکتا ہوں میں اللّٰہ کا رسول ہوں
امی میمونہؓ نے جب سنا کہ میں اللّٰہ کا رسول ہوں پھر آنکھیں کھلیں کہ یہ صرف میرے خاوند ہی نہیں بلکہ یہ تو اللّٰہ کے نبی بھی ہیں پھر بھاگ کر آپؓ نے دروازہ کھولا دروازہ کھلتے ہی نبیِ کریمﷺ مسکراتے چہرے کے ساتھ داخل ہوئے اور بستر پر دراز ہوگئے ﷺ
سیرتِ نبویؐ کی روشنی میں جب ہم اپنا جائزہ لیتے ہیں تو اپنے آپ کو امت محمدیہ کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے
اگر ہم اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو نبیؐ والی زندگی اپنانی ہوگی
اللّٰہ ہمیں خوشیوں بھری زندگی نصیب فرمائے (آمین)
طالبِ دعا! رضوان اللّٰہ
خادم التدریس! مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر رڑھیا مشرقی چمپارن بہار الہند
خادم التدریس! مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر رڑھیا مشرقی چمپارن بہار الہند

اللہ عمل کی توفیق دے
جواب دیںحذف کریںBahut koob
جواب دیںحذف کریںकोई भी आदमी इस मज़मून पर अमल करले तो उसकी ज़िन्दगी सवर जाए
جواب دیںحذف کریںبہت خوب مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریں