اشاعتیں

فروری, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فریب خوردہ عورتیں

تصویر
                                ﷽                      حامدا ومصلیا امابعد! فرمانِ خداوندی ہے  " وقرن فی بیوتکن " مستورات اپنے گھروں میں رہیں  یعنی اپنے آپ کو اپنے گھروں میں قید کرلیں اس میں ان کے لئے عافیت اور عزت ہے کیونکہ جو شئ جتنی قیمتی ہوتی ہے اس کو اسی قدر چھپا کر رکھا جاتا ہے         قوم کی ماؤں  بہنوں اور بیٹیوں!  کیا آپ نے جوہری کو نہیں دیکھا؟ کہ کیسے ہیرے اور جواہرات کو چھپا کر رکھتا ہے آپ میرے اللّٰہ کی نظر میں جوہری کے ہیرے اور جواہرات سے بھی زیادہ قیمتی ہیں اس لئے اللّٰہ رب العزت نے آپ کو گھروں میں چھپ کر رہنے کا حکم دیا ہے بغیر عذر اور شدید ضرورت کے آپ کا گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے  اور بلا محرم کے اکیلے گھر سے باہر نکلنا تو کسی بھی صورت جائز نہیں مگر افسوس صد افسوس کہ قوم کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو گھروں میں رانی کی طرح رہنا پسند نہیں بلکہ باہر جاکر لوگوں کی باند...

علم اور اہلِ علم کی ناقدری کا انجام

تصویر
                                  ﷽ الحمد  للہ رب العالمین والصلوة والسلام علی رسولہ الکریم وعلٰی الہ وصحبہ اجمعین امابعد علم اور اہلِ علم سے بڑھتے ہوئے فاصلوں اور ناقدری نے امت کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے           حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو سبق آموز بھی ہے اور عبرت ناک بھی میرے ایک دوست ہیں جو عالم ومفتی ہیں ایک روز ان کا فون آیا اور علیک سلیک کے بعد میں نے حال واحوال پوچھا تو وہ ہچکیوں کے ساتھ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے میں نے کہا بھئی کیا ہوا خیریت تو ہے؟ تھوڑی دیر بعد اپنی ہچکیوں اور سسکیوں پر قابو پاتے ہوئے یوں گویا ہوئے کہ مفتی صاحب  میری ہمشیرہ واپس آگئی ہے میں نے پوچھا کیا مطلب؟ کہنے لگے اس کی شادی کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا اور وہ مطلقہ ہوگئی آج ہی ایک پھول سی معصوم بچی کو جنم دیا ہے  میں نے پوچھا وجہ کیا بنی؟ چونکہ ہم دونوں دوست آپس میں کافی بےتکلف ہیں وہ کہنے لگے کہ گزشتہ سال مظفر پور سے ایک رشتہ آیا میرے ...

تخلیقِ انسانی کا مقصد

تصویر
                                ﷽                      حامدا ومصلیا امابعد تخلیقِ انسانی کا مقصد قرآن عظیم الشان یوں بیان کرتا ہے (وماخلقت الجن والانس الا لیعبدون) میں (اللّٰہ) نے جنات وانسان کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے      نیز رسولِ مقبولﷺ نے ارشاد فرمایا (الدنیا خلقت لکم وانکم خلقتم للاخرة) دنیا تمہارے لئے بنائی گئی اور تم آخرت کے لئے بنائے گئے ہو قرآنِ کریم اور حدیثِ رسولﷺ کی روشنی میں ہم جب اپنا جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اپنے مقصد سے ہم کوسوں دور ہیں کیونکہ ہم نے ضرورت کو مقصد بنا رکھا ہے اور مقصد کو بھلا رکھا ہے    دنیا ہمارے لئے بنائی گئی اور یہ ہماری ضرورت ہے مگر اسی دنیا کو ہم نے اپنا مقصد بناکر اپنی زندگی کو جو ایک قیمتی سرمایہ ہے ضائع کررہے ہیں اور اپنے مقصد یعنی عبادت وریاضت کو چھوڑ کر اپنے رب کی ناراضگی اور ہمیشہ کی ناکامی کا ہم سودا کررہے ہیں بعض حضرات تو نماز وروزہ اور حج...

خوشگوار ازدواجی زندگی

تصویر
                                                ﷽ الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ اللذین اصطفی امابعد قارئینِ کرام: السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے (لقدکان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة)  تمہارے لئے رسول اللہﷺ بہترین نمونہ(آئیڈیل) ہیں جو انسان بھی نبیِ کریمﷺ کو اپنا آئیڈیل اور نمونہ بنائےگا وہ فلاح وبہبود کو پہونچ جائےگا    آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے ایک ایک عمل کو اللّٰہ رب العزت نے محفوظ کرادیا ہے ایک موقعہ پر نبیؐ نے فرمایا لاخیرفی نسآء:  عورتوں میں کوئی خیر نہیں ولاصبرعنھن:  لیکن ان کے بغیر صبر بھی نہیں یغلبن کریما:  جو نرم طبیعت کے ہوتے ہیں ان پر یہ غالب آجاتی ہیں ویغلبھن لئیم:  اور جو کمینہ طبیعت کے ہوتے ہیں وہ ان پر غالب آجاتے ہیں واحب ان اکون کریما مغلوبا:  اور میں (محمدؐ) یہ پسند کرتا ہوں کہ میں نرم طبیعت ہی رہوں اگرچہ میری بیویاں مجھ پر غالب آجائیں ولااحب ان اکون لئی...

بابرکت شادی

تصویر
﷽ الحمد لولیہ والصلوة والسلام علی من لانبی بعدہ وعلی الہ وصحبہ اجمعین امابعد!      ہمارے معاشرے میں شادی  ایک کاروبار بن گئی ہے جس کے بارے میں رسولِ مقبولﷺ نے فرمایا (النکاح من سنتی) کہ نکاح (شادی بیاہ) میری سنت ہے افسوس صد افسوس کہ ہم نے سنتِ رسولؐ کو ایک کاروباری شکل دے رکھا ہے جس کی وجہ سے غریب باپ کی بن بیاہی  معصوم بیٹیاں اپنے باپ کے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں یاد رکھیں ان بیٹیوں کے دل کی آہیں اور راتوں کی سسکیاں رائیگاں نہیں جائینگی شریعتِ مطہرہ نے شادی کو ایک عبادت بنایا تھا مگر ہم نے اس کو تماشہ بنا دیا ہے اسی لئے ہماری ازدواجی زندگی تباہ وبرباد ہوچکی ہے اور کیونکر برباد نہ ہو جس کو شریعت نے ہمارے دین کا حصہ بنایا ہم نے اسے بزنس بناکر نبیِ مدنیﷺ کی سنتوں کو چھوڑا اللّٰہ کے بندے اور بندیوں کا دل توڑا اور اپنے پیارے اللّٰہ کو ناراض کرلیا ایسے میں بھلا شادی کے مقاصد اور برکتیں ہمیں کیسے میسر ہوں شریعتِ محمدیﷺ نے شادی میں چھ اعمال رکھا ہے جن میں سے دو اعمال فرض ہیں (ایجاب وقبول اور دوگواہ) اور ایک واجب ہے وہ ہے (مہر) اور تین اعمال سنت ہیں (خط...

ہماری اولاد نافرمان کیوں ہیں؟

تصویر
                          ﷽ حامدا ومصلیا امابعد      قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ اللّٰہ عزوجل کا ارشاد ہے (انما اموالکم واولادکم فتنة) تمہارے مال واولاد فتنہ ہیں  یعنی امتحان وآزمائش کے سامان ہیں دوستو! اولاد کا نافرمان ہونا ایک ایسی آگ ہے جو معاشرے میں بڑی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور خاندان کی ٹوٹ  پھوٹ بھائی بہنوں اور والدین سے بڑھتے ہوئے فاصلوں نے خاندانی ومعاشرتی زندگی کی جڑیں ہلاکر رکھ دی ہیں آخر ایسا کیوں ہے؟ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ سب دینی تعلیم سے دوری کا نتیجہ ہے تو یہ بات کلی طور پر بجا نہیں کیونکہ میں نے کئی تعلیم یافتہ دینی گھرانوں کو آپس میں دست وگریباں دیکھا ہے اور بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے تو یہ وجہ بھی سوفیصد نہیں پائی جاتی کیونکہ کئی نوجوان دین ودنیا کی تعلیم سے بےبہرا ہوتے ہیں مگر محض اپنی خاندانی روایات وتربیت کی وجہ سے شام کو اپنے والدین کے قدم چوم رہے ہوتے ہیں    دراصل ہمارا برتاؤ  ہمارا...

انسان تو ہیں مگر انسانیت نہیں

تصویر
                           ﷽ حامدا ومصليا أمابعد       محترم قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  فرمانِ خداوندی ہے (إن بعض الظن إثم) کہ بعضے گمان گناہ ہوتے ہیں اسی لئے شریعت کا حکم ہے کہ بدگمانی سے بچو! ہمارے معاشرے میں ہرشخص ایک دوسرے سے بدگماں ہوا بیٹھا ہے اسی لئے تعلقات ورشتے تو ہیں لیکن ان کا پاس ولحاظ نہیں رہا ہم انسان تو رہے مگر انسانیت نہیں رہی ہم جیسے آگ سے بچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اس گناہِ عظیم سے بچنے کی ضرورت ہے ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت بایزیدبسطامیؒ بعد نمازِ عصر شہر کے کنارے چہل قدمی کررہے تھے کہ کسی جگہ دونوجوان لڑکا لڑکی کو اس حال میں پایا کہ ایک طرف دونوں بیٹھے ہوئے ہیں اور انکے سامنے ایک بوتل رکھی ہوئی ہے فرماتے ہیں کہ مجھے خیال ہوا کہ شام ڈھلنے کے انتظار میں ہیں اور یہ دونوں بدکاری کرنے والے ہیں پھر آپ بغرضِ دعوت ان سے بات کرنے کیلئے انکے قریب ہوئے تو نوجوان یوں گویا ہوا کہ یہ میری بہن ہے اور ہم دونوں صائم (روزے سے) ہیں اور بوتل میں ...

جوائنٹ فیملی رحمت یا زحمت؟

تصویر
                             ﷽ محترم قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  شریعتِ محمدیﷺ حیاتِ دنیوی کیلئے وہ ضابطۂ حیات ہے کہ جو بندۂ خدا بھی اس کو اپنائےگا وہ کامیاب وکامران ہوجائےگا اس کے برعکس جو شخص بھی اس ضابطۂ حیات سے روگردانی کرےگا وہ دونوں جہان میں ناکام ونامراد ہوگا (جوائنٹ فیملی ایک بہت بڑی نعمت ہے اگر شریعت کا پتہ ہو ورنہ ایک بہت بڑا عذاب ہے) حیاتِ نبویؐ میں بیک وقت آپؐ کی نو بیبیاں موجود تھیں اور تنگیِ معیشت کے باوجود چولہے بھی نو تھے آخر کیوں؟            ہمارے جیسے نام نہاد دیندار اور دین بےزار لوگوں کو سمجھانے کیلئے لیکن ہائے افسوس کہ کبھی غلطی سے بھی ہمارا ذہن ہماری سوچ کی رسائی شریعتِ مطہرہ کے اس خوبصورت پیغام تک نہیں ہوتی ہم نے غیرمسلم بھائیوں کی تقلید میں اپنی ازدواجی زندگی کا بیڑہ غرق کررکھا ہے آئیے سیرتِ نبویؐ کی روشنی میں آج ہم اپنا جائزہ لیتے ہیں         حضورِ پرنورﷺ نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرتِ فاط...

حسنِ معاشرت

تصویر
                               ﷽                        محترم قارئینِ کرام           السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے وعاشروھن بالمعروف (القرآن سورة بقرة) اللّٰہ کی بندیوں یعنی اپنی بیویوں کے ساتھ اچھی معاشرت بناؤ انکے ساتھ اچھی زندگی گزارو اور نبیِ کریم ﷺ نے دنیا سے رحلت فرماتے ہوئے اپنی امت کو جو آخری نصیحت فرمائی وہ تھی    الصلوۃ الصلوۃ وماملکت ایمانکم الحدیث     کہ نماز کو قائم رکھنا اس سے جملہ حقوق اللّٰہ مراد ہیں جس میں نماز سب سے اہم ہے اور دوسرا جملہ وماملکت ایمانکم اس میں جملہ حقوق العباد داخل ہیں جس میں اپنے ماتحت اہم ہیں اور ماتحتوں میں سب سے پہلا نمبر بیوی اور اپنی اولاد کا آتا ہے مرادنبویﷺ تھی کہ اپنے ماتحتوں کا خوب خوب خیال رکھنا محترم قارئين    اب آیتِ قرآن اور حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ہم اپنا جائزہ لینے کی کوشش کریں تو پتہ چل...