اشاعتیں

بےگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ

تصویر
حامدًا ومصلِّیًا امّا بعدُ حضراتِ قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ! تم نکاح کرو ان عورتوں سے جو تمہیں بھلی (اچھی) لگیں!            مگر ہائے افسوس کہ ہم بطورِ عمل یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ نکاح کراؤ ان عورتوں سے جو تمہیں پسند ہوں یعنی نکاح وشادی ہونا ہے زید کی اور اس کے لئے زوجہ (بیوی) پسند کریں گے اس کے اعزہ واقارب (اس کے رشتہ دار) وہ بھی مرد حضرات!  العیاذُ باللّہِ         خوب جان لیں کہ جس شخص کو شادی کرنا ہے اس کے علاوہ کسی بھی مرد کے لئے کسی بچی یا عورت کو دیکھنا اور پسند کرنا مذہبِ اسلام میں حرام ہے! اور ہم کس قدر بےغیرت اور بےشرم لوگ ہیں کہ اپنی بیٹی یا بہن کو غیر محارم مرد حضرات کے روبرو بیٹھا کر معائنہ کراتے ہیں اور بچی دیکھنے اور پسند کرنے کے واسطے جانے والے مرد حضرات نے تو گویا بے شرمی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے کہ کسی کی بہن یا بیٹی کو اُٹھاکر بیٹھاکر، چلاکر پِھراکر، آنکھیں پھاڑے یوں گھور رہے ہوتے ہیں جیسے کسی کے لئے دلہن نہیں بلکہ اپنے لئے ...

پردہ عورت کا فطری تقاضا ہے

تصویر
                                     ﷽ حامدا ومصلیا امابعد: محترم قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ      اللّٰہ رب العزت نے دینِ اسلام کو دینِ فطرت بنایا ہے جو بندۂ خدا فطرت سے بغاوت کرےگا وہ اللّٰہ رب العالمین کی خیرات وبرکات سے محروم,  حیران وپریشان اور ناکام ونامراد ہوگا        دینِ اسلام نے قوم کی ماؤں, بہنوں اور بیٹیوں کو پردہ کا حکم دیا اور پردہ عورتوں کا فطری تقاضا بھی ہے:   لیکن افسوس کہ بعضے حواؑ کی فریب خوردہ بیٹیاں یہ کہتے ہوئے اللّٰہ کے اس حکم کا انکار کردیتی ہیں کہ پردہ تو ذہن ودماغ کا ہوتا ہے یعنی ذہن پاک وصاف ہونا چاہئے اور اگر ذہن پاک وصاف نہیں ہے ان میں میل اور گندگی ہے تو پھر پردے کا کوئی فائدہ نہیں: العیاذ بالله      احقر قوم کی ماؤں, بہنوں اور بیٹیوں سے عرض گزار ہے کہ آپ کا ذہن بنتِ محمدﷺ (حضرتِ فاطمہؓ) سے زیادہ پاک وصاف نہیں ہوگا مگر پردے کا حکم ان کو بھی تھا  ایک گاؤں میں ایک باپردہ ...

انٹرنیشنل بےوقوف حضرات

تصویر
                                  ﷽ ألحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه أجمعين أمابعد: محترم قارئین: السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ اللّٰہ رب العالمین کا ارشاد ہے   قل إن كنتم تحبون الله فاتبعونى (القرآن) (اے میرے حبیبﷺ) آپ کہہ دیجئے (میرے بندوں سے) اگر تم اللّٰہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع (پیروی) کرو اس آیتِ کریمہ کے اندر اللّٰہ رب العزت نے ایک قانون اور ضابطہ بیان فرمایا ہے کہ جو شخص محب خدا (اللّٰہ تبارک وتعالیٰ سے محبت کرنے والا) ہوگا وہ متبع سنت (آپﷺ کا پیروکار) ضرور بالضرور ہوگا         ہم کیسے عاشقِ خدا ہیں؟ کہ ہماری زندگیاں سنتِ رسولﷺ سے خالی ہیں اللّٰہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جو شخص میرے حبیبﷺ کی اتباع اور پیروی کرےگا میں (اللّٰہ) اس بندے کو اپنا محبوب بنالوں گا  اور اس کے گناہوں کو بخش دوں گا اور اللّٰہ بخشنے والا' رحم کرنے والا ہے       اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللّٰہ سبحانہ وتعالٰی بھی ہم سے مح...

ماں باپ ایک انمول نعمت ہیں

تصویر
                                    ﷽   ألحمد لله وحده والصلوة والسلام على من لانبي بعده وعلى آله وصحبه أجمعين أمابعد! محترم قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ   دنیوی نعمتوں میں والدین ایک بہت بڑی نعمت ہیں  قرآنِ کریم میں اللّٰہ رب العزت نے اپنے ذکر کے ساتھ والدین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا  وقضى ربك ألا تعبدوا إلا إياه وبالوالدين إحسانا (القرآن) تمہارا رب ( اللّٰہ ) کا حکم ہے کہ فقط اسی کی عبادت کرو'  اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک ( اچھا برتاؤ ) کرو!  اور جب تمہارے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بوڑھاپے کی عمر کو پہونچ جائیں تو ان کو اف بھی نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکو اور تم ان سے نرم لہجہ میں بات کرو اور ان کے سامنے سراپا عاجز بن جاؤ ( اپنے آپ کو ان کے سامنے بچھادو ) اور ان کے واسطے اللّٰہ سے دعائیں کرو کہ باری الہیٰ ان دونوں پر رحم فرما جیسے بچپن میں انہوں نے مجھ پر رحم کیا!      رسولِ مقبولﷺ نے فرمایا رضاالرب فى رض...

اسلام کا مضبوط ترین عمل

تصویر
                                  ﷽ ألحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على رسوله الكريم وعلى آله وصحبه أجمعين أمابعد! قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  فرمانِ الہٰی ہے  هن لباس لكم وأنتم لباس لهن (القرآن) تمہاری بیویاں تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو خاوند اور بیوی کو لباس سے تشبیہ دینے میں چند حکمتیں ہیں ( ۱ ) اجسام انسانی اور لباس میں جیسے غایت درجہ کی قربت ہوتی ہے خاوند اور بیوی میں بھی ویسی ہی قربت ہونی چاہئے ( ۲ ) اجسام انسانی اور لباس کے مابین جیسے کوئی تیسری شئ حائل نہیں ہوتی  خاوند وبیوی کے مابین بھی کوئی تیسرا نہ حائل ہو اور نہ کسی اور کو حائل ہونے دیں ( ۳ ) لباس سے جیسے سترپوشی اور عیب پوشی ہوتی ہے خاوند وبیوی بھی ایک دوسرے کی عیب پوشی کریں ( ۴ ) لباس کے ذریعہ انسان زینت اختیار کرتا ہے لہٰذا خاوند وبیوی بھی ایک دوسرے کے لئے سامانِ زینت بنیں ( ۵ ) لباس جیسے جسم پر ہوتا ہے نہ کہ پاؤں کے نپچے اس لئے خاوند اپنی بیوی کو ...

اسلامی معاشرت

تصویر
                                  ﷽ حضرات قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ اسلام!    زندگی گزارنے کا وہ طریقہ ہے جو اللّٰہ نے اپنے علمِ کامل سے ہمیں عطاء فرمایا اللّٰہ تعالٰی اپنے بندوں کے بارے میں فرماتا ہے ومآ أوتيتم من العلم إلا قليلا (القرآن) میرے بندوں تمہارے پاس علم بہت تھوڑا ہے   جو جس لائن میں جہاں پر بھی ہے یہ آیتِ کریمہ اس کو بتاتی ہے کہ جو علم تمہارے پاس ہے وہ بہت تھوڑا ہے اور یقیناً تھوڑے علم کے ساتھ صحیح فیصلے نہیں کیئے جاسکتے ہیں اس لئے اللّٰہ تعالی نے اپنے علمِ کامل سے ہمیں زندگی گزارنے کا ایک مکمل کتاب اور قانون دیا اور اس پر چیلنج کیا ذلك الكتب لا ريب فيه یہ وہ کتاب (قانون) ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں      دنیا کا بڑے سے بڑا مصنف یہ دعویٰ اور چیلنج نہیں کرسکتا کہ جو میری کتاب ہے اس میں شکوک وشبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہے    پوری کائنات میں صرف اور صرف اللّٰہ  عزوجل  کو یہ حق حاصل ہے کہ و...

شادی ایک عذاب بن گئی ہے

تصویر
                                    ﷽ الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى امابعد!         محترم قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ    اللّٰہ رب العزت کا ارشاد ہے امنوا كمآ امن الناس صحابہ (رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین) جیسا ایمان لاؤ! ہمارے لئے معیار رسولِ مقبولؐ اور صحابۂ رسولﷺ ہیں نہ کہ برادرانِ وطن (کفارومشرکین)     نیز آقائے مدنیﷺ نے فرمایا من تشبه بقوم فهو منهم جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرےگا (کل روزقیامت) وہ اسی (قوم) کے ساتھ ہوگا آج ہم برادرانِ وطن کے رنگ میں اس قدر رنگ گئے ہیں کہ ہماری اپنی شناخت تک باقی نہیں رہی پھر بھی ہم اپنے آپ کو امت محمدیہﷺ کا شیدائی اور اللّٰہ کی جنت کو وطنِ آبائی سمجھ رہے ہیں محترم قارئین!   صحابۂ کرام بکثرت شادیاں کرتے تھے لیکن کسی شادی میں سوائے دعوتِ  ولیمہ کے کسی بھی دعوت کا ثبوت تواریخ وسیر کی کتابوں میں نہیں ملتا ہے نکاح وشادی کو شریعتِ مطہرہ نے ...