پردہ عورت کا فطری تقاضا ہے
﷽ حامدا ومصلیا امابعد: محترم قارئینِ کرام السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ اللّٰہ رب العزت نے دینِ اسلام کو دینِ فطرت بنایا ہے جو بندۂ خدا فطرت سے بغاوت کرےگا وہ اللّٰہ رب العالمین کی خیرات وبرکات سے محروم, حیران وپریشان اور ناکام ونامراد ہوگا دینِ اسلام نے قوم کی ماؤں, بہنوں اور بیٹیوں کو پردہ کا حکم دیا اور پردہ عورتوں کا فطری تقاضا بھی ہے: لیکن افسوس کہ بعضے حواؑ کی فریب خوردہ بیٹیاں یہ کہتے ہوئے اللّٰہ کے اس حکم کا انکار کردیتی ہیں کہ پردہ تو ذہن ودماغ کا ہوتا ہے یعنی ذہن پاک وصاف ہونا چاہئے اور اگر ذہن پاک وصاف نہیں ہے ان میں میل اور گندگی ہے تو پھر پردے کا کوئی فائدہ نہیں: العیاذ بالله احقر قوم کی ماؤں, بہنوں اور بیٹیوں سے عرض گزار ہے کہ آپ کا ذہن بنتِ محمدﷺ (حضرتِ فاطمہؓ) سے زیادہ پاک وصاف نہیں ہوگا مگر پردے کا حکم ان کو بھی تھا ایک گاؤں میں ایک باپردہ ...